اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹرسے) اسلام آباد کیپیٹل پولیس ای ہیلتھ سسٹم کا آغاز 31 دسمبر سے کردےا جائے گا، آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے پولیس اہلکاروں کی بنیادی ضرورت صحت کے متعلق فیصلہ کیا جس کے تحت پولیس میں ای ہیلتھ کے نظام کا آغاز کیا جارہا ہے،اس نظام کا پائلٹ پروجیکٹ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز سے شروع کیا جارہا ہے، اس نظام کے تحت سب سے پہلے پولیس لائن میں رہائش پذیر لوگوں کا ڈیٹا بیس بنایا جائے گا جس سے یہ بھی پتہ لگایا جائے گا کہ کتنے لوگ قانونی اور کتنے غیر قانونی رہائش پذیر ہیں، ان تمام لوگوں کا پولیس ہیلتھ کارڈ سسٹم بنایا جائے گا ۔