کراچی (نیوز رپورٹر) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن نے ڈیجیٹل شناختی نظام کی فراہمی کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیئے۔ آن لائن سسٹم کا مقصد بائیو میٹرک اور چہرے کی شناخت کے نظام کے ذریعے ریئل ٹائیم میں غیر شناخت شدہ لاشوں اور ذہنی معذور گمشدہ افراد کی شناخت انسانی ہمدردی کی بنیاد پرکرنا ہے۔ معاہدے پر چیئرمین نادرا طارق ملک اور چیئرمین چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن محمد رمضان چھیپا کے درمیان کراچی میں دستخط کئے گئے۔ اس موقع پر چیئرمین نادرا طارق ملک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل آئی ڈی کو پبلک گڈ کے طور پر شہریوں کی بہتری اور آسانی کے لئے استعمال کرنا نادرا کی حکمت عملی میں شامل ہے۔ ہم نے جہاں بھی ضرورت پڑی، اس پبلک گڈ کو عوام کی سہولت اور آسانی کے لیے استعمال کرنے سے دریغ نہیں کیا۔ چیئرمین نادرا نے کراچی میں چیئرمین ایدھی فانڈیشن فیصل ایدھی اور چیف سی پی ایل سی سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔نادرا نے ایدھی فانڈیشن کو نادرا کے ڈیٹا بیس سے شناخت کے لیے لاشوں، لاپتہ اور بے ہوش افراد کے فنگر پرنٹس حاصل کرنے کے لیے بنیادی انگوٹھوں کے ڈیجیکیٹک مشینیں اور دیگر متعلقہ تکنیکی سامان فراہم کیا۔ ڈیجیٹل شناختی نظام غیر شناخت شدہ لاشوں اور گمشدہ افراد کی شناخت میں انتہائی مددگار ثابت ہوا۔
نادرا