کراچی (نیوز رپورٹر)جمعیت علماءپاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے بزم رفقاءاسلام کے مرکزی امیرسابق ناظم پنجاب ممتاز مفکر شعبہ اقبالیات کے عظیم مفکرپروفیسر ڈاکٹر طفیل سالک کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ساری زندگی عشق مصطفےٰ کے فروغ اور محبت رسول کے رشتے سے لوگوں کو جوڑنے کی جدوجہد کی اقبال کی پرمغز شاعری کے ذریعہ محبت رسول کی تبلیغ کرتے رہے آخر دم تک نظام مصطفےٰ کے نفاذ اور مقام مصطفےٰ کے تحفظ کی جدوجہد کرتے رہے آپ نے تحریک نظام مصطفےٰ میں انجمن طلباءاسلام کے ہراول دستے میں شامل رہ کرپاکستان میں اسلام کے آفاقی نظام کو نفاذ کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا جو قبر حشر میں آپ کی بخشش اور بلندی درجات کا باعث بنے گا اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرمائے اور روز محشر حضور کی شفاعت نصیب فرمائے جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل پیر سید صفدرشاہ گیلانی ،سینئر نائب صدر ڈاکٹر جاوید اعوان ،چیئرمین سپریم کونسل قاری زوار بہادر،ڈاکٹر محمد یونس دانش ،رشید رضوی،سید عقیل انجم قادری ،سید مومن شاہ جیلانی پیر جمال الدین چشتی،پیر سعید احمد نقشبندی،حافظ نصیر احمد نورانی،تجمل بیگ ،میاں منیر احمد جامی ایوب مغل،شفیق اللہ البدری،ناظم علی آرائین ،پیرسعید احمد شاہ چشتی نے ممتا ز مفکر امیر بزم رفقاءاسلام پروفیسر ڈاکٹر طفیل سالک کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج فروغ عشق مصطفےٰ کا ایک باب بند ہوگیااللہ ان کے درجات بلند فرمائے اور لوحقین کو صبر جمیل عطاءفرمائے بزم رفقاءاسلام حیدرآباد کے امیر سید منیر حیدرشاہ ،عثمان عامر عباسی،عبدالغفار اویسی نے شعبہ اقبالیات کے ممتاز مفکر پروفیسر ڈاکٹر طفیل سالک کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اللہ ان کے درجات بلند فرمائے ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطاءفرمائے ۔
ابوالخیرمحمد زبیر