کراچی (پی پی آئی)اداکارہ وینا ملک اوراسد خٹک کے درمیان بچوں کی حوالگی کے تنازع میں عدالت نے بچوں کی والد سے ملاقات کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ اداکارہ وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس میں فیملی کورٹ کے بچوں کو پیش کرنے کے حکم کے خلاف وینا ملک کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالتی حکم پر وینا ملک دونوں بچوں کو عدالت لے آئیں جس پرسندھ ہائی کورٹ نے والد اسد خٹک سے بچوں کی دو گھنٹے کی ملاقات کرانے کا حکم دیا۔ اسد بشیر خٹک بچوں کے لیے تحائف لے کر
پہنچے تھے۔اسد خٹک نے بچوں کی حوالگی سے ٹرائل کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ فیملی کورٹ نے وینا ملک کو بچے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔وینا ملک نے فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے کہا کہ پہلے بچوں کی والد سے ملاقات کرائی جائے، کیس کا فیصلہ جائرہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔وینا ملک اور اسد خٹک کی شادی 25دسمبر 2014کو ہوئی تھی۔ شادی کے دوران دو بچے ابراہم خان اورامل خان پیدا ہوئے۔وینا ملک اور اسد خٹک کی 26جنوری 2017کو علیحدگی ہوچکی ہے۔جسٹس صلاح الدین پنہورنے کیس میں ریمارکس دیے کہ بچوں کے معاملے میں والدین بہترین جج ہوتے ہیں۔ عدالت سے باہر معاملات طے کرنے کی کوشش کریں۔سروش جمیل ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ کوشش کی جارہی ہے،توقع ہے معاملہ حل ہوجائیگا۔وکیل اسد خٹک نے موقف پیش کیا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ وینا ملک بچوں کو بیرون ملک لے جائیں گی۔ جس پر جسٹس صلاح الدین پنہور نے کہا اگر لے جائیں گی تو ملاقات کیلئے واپس بھی لائیں گی بچوں سے ملاقات والد کا حق ہے۔وینا ملک کے وکیل نے یقین دہانی کرائی کہ جب عدالت کا حکم ہوگا بچوں کو ملاقات کیلئے لے آئیں گے۔
جسٹس پنہور