کراچی (نیوز رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مہنگائی کرکے غریب عوام سے جینے کا حق چھیناجارہا ہے ،قوم کو جوڑنے کی بجائے سیاسی واریت کے ذریعے تقسیم کیا جارہا ہے ،ایک قوم بن کر ہی ملک کو ترقی کی جانب لیجاسکتے ہیں ،مفادات کی سیاست کرنیوالوں نے عوامی حقوق کا استحصال کیا ہے،ملک کومسائل کی دلدل سے نکالنے معیشت کو مستحکم کرنے کی بجائے اقتدار کی سیاست کا کھیل کھیلا جارہا ہے ،ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنیوالوں کے خلاف کو ئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گی،حکمرانوں کی پالیسیاں عوام کو معاشی طور پر پسپائی کی طرف دھکیل رہیں ہیں ،غریب غربت سے تنگ آکر خود کشی کرنے پر مجبور ہوگیا ہے حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی،مہنگائی وبے روزگاری کرکے عوام کو ذہنی طور پر مفلوج کردیا گیا ہے ،عوام کو بنیادی حقوق اور معاشی طور پر ریلیف نہیں دیا گیا تو مایوسیاں جنم لینگی،حکومت عوام کو روزگار فراہم کرنے اور معاشی طور پر مستحکم کرنے کےلئے عملی اقدامات کرئے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سیاست عوام کی خدمت سمجھ کر کی جائے تو عبادت ہے ،سیاست کے ذریعے عوام کی خدمت کو شعار بناکر ملک سے بےروزگاری کا خاتمہ کیا جائے ،انہوںکا کہنا تھا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی نفاذ نظام مصطفی کے بغیر ممکن نہیں ہے ،نظام مصطفی کے نفاذسے ہی مظلوموں کو فوری انصاف اور غریبوں کو حقوق مہیا ہونگے ،امیر اور غریب کےلئے یکساں تعلیم،صحت اور انصاف کا نظام ہوگا ،انہوں نے کہا کہ آئین وقانون کی بالادستی ہوگی تو جرائم ختم اور جرائم پیشہ سلاخوں کے پیچھے ہونگے۔#
ثروت اعجاز قادری
مہنگائی کرکے غریب عوام سے جینے کا حق چھیناجارہا ‘ ثروت اعجاز قادری
Nov 17, 2022