ٹنڈوآدم (محمد ذیشان راہی/نامہ نگار)ٹنڈوآدم میں ادارہ تحفظ ماحولیات سانگھڑ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریجنل انچارج سانگھڑ کے سربراہی میں بڑی کاروائی۔ 3 اینٹوں کے بٹھے اور ایک صابن بنانے والی فیکٹری کو عوامی شکایت پر بند کردیا گیا۔تفصلات کے مطابق سندھ کے وزیر برائے ماحولیات, موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی، بورڈز اور یونیورسٹیز محمد اسمعاعیل راہو اور ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ (سیپا) نعیم احمد مغل کی ہدایات پر سیپا شہید بینظیرآباد ریجن کے انچارج گل امیر سنبل نے سانگھڑ ضلعی انچارج ذوالفقار بھٹی اور ٹیم کے ہمراہ عوامی شکایات پر ٹنڈوآدم میں واقع صابن کے فیکٹری کو ماحول کے خلاف ورزی پر فیکٹری کو سیل کر دیا۔ اور مالک کو ماحول کے تحفظ کے قانون پر عمل درآمد کرنے کے لیے نوٹس بھی دیا گیا۔اس کے علاوہ ٹنڈو آدم میں روڈ پر واقعہ تین اینٹوں کے بھٹوں کو بھی ماحول دشمن ایندھن جلانے پر ٹیم نے بھاری پولیس کے نفری کی مدد سے اینٹوں کے بھٹوں کو بند کردیا اور مالکاں کو تنبیہ کے گئے ہیکہ ماحولیات کی تحفظ کے قانون 2014 کے پاسداری کی جائے ورنہ مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائےگی۔یاد رہے کہ ماحولیات تحفظ کے ادارہ کی طرف سے بہٹھہ مالکان کو ماحول دوست ایندہن استعمال کرنے کے لیے وقتن فوقتن کہا گیا ہے اور متعدد تعداد میں پودے لگائے جائیں اور ماحول کو بہتر کرنے کے لیے سندھ حکومت کے ماحولیاتی تحفظ کے قانون 2014 کو من و عن سے عملدرآمد کیا جائے۔
ٹنڈوآدم : اینٹوں کے بٹھے اور صابن فیکٹری کوبند کردیا گیا
Nov 17, 2022