دریائے سندھ سکھر بیراج کے مقام پر پانی کے بہاو¿ میں کمی 


سکھر(نامہ نگار)دریائے سندھ سکھر بیراج کے مقام پر پانی کے بہاو¿ میں کمی ،مچھلیوں کا شکار بڑھ گیا،سکھر بیراج پر ماہی گیروں نے ڈیرے ڈال دیئے،تفصیلات کے مطابق مون سون بارشوں کے بعد دریائے سندھ میں پانی میں اضافے کے بعد گذشتہ ماہ سےپانی میں نمایاں کمی ہونا شروع ہوگئی ہے پانی میں کمی کیساتھ ہی سکھر بیراج سے نکلنے والی مختلف نہروں پر ماہی گیروں نے بھی ڈیرے ڈال کر مچھلیوں کا شکار شروع کردیا ہے اورمچھلیاں پکڑ کر اسے فروخت اور اپنے عزیزوں کو تحائف میں دئے جارہے ہیں اور کئی ماہی گیر و شکاری مچھلیاں فروخت کیلئے بازار اور سڑکوں پر گھومتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں واضع رہے کہ دریائے سندھ میں گذشتہ کئی ماہ سے پانی کی شدت قلت تھی تاہم ملک میں جاری طوفانی بآرشوں کے باعث سکھر بیراج اور گڈو بیراج کے مقام پر پانی میں اضافے کیساتھ ہی سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے بعد ایک ماہ کے دوران پانی میں نمایاں کمی واقع ہونا شروع ہوگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن