کشمور: 4چوکیداروں کو یرغمال بناکر 28بھینسیں چوری 


کشمور(نامہ نگار )کشمور تھانے کی حدود میں رات گئے نامعلوم چور سابقہ ٹاو¿ن کشمور چیئرمین میر اسرار احمدکھوسو کے باڑے سے باڑے پر موجود 4چوکیداروں کو یرغمال بناکر 28بھینسیں چوری کرکے لے گئے ہیں،بھینیسں چوری ہونے پر میر اسرار احمد کھوسو،کھوسہ برادری علاقے کے معززین کی جانب سے کشمور تھانے پر احتجاجی دہرنا دیا گیا اور کشمور پولیس کی نااہلی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اس موقع پر ایس ایچ او کشمور نے مظاہرین نے بات چیت کی اور یقین دہانی کرائی جس کے بعد دہرنا ختم کردیا گیا، دوسری جانب زرائع کا کہنا ہے کہ میر اسرار احمد کھوسو کے باڑے سے چوری ہونے والی بھینسیں سرسوں والوں کی تھیں جوکہ کچھ روز بعد غریب افراد میں تقسیم ہونی تھیں اس سے پہلے بھی کالونی نمبر ون سے بھی سرسوں سے بھینسیں چوری ہوگئی تھیں جن کا بھی تاحال کوئی پتہ نہ چل سکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن