لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بہتات، آوارہ کتوں نے 16 افراد پر حملہ کرکے انہیں زخمی کر دیا جن میں 22 سالہ شکیل، 30 سالہ آزاد علی، 35 سالہ رضیہ خاتون، 60 سالہ خاتون اور دیگر شامل ہیں جنہیں ان کے لواحقین کی جانب سے علیحدہ علیحدہ لے کر چانڈکا ہسپتال کے شعبہ حادثات میں قائم اینٹی ریبیز ویکسین سنٹر لے آئے جہاں تمام زخمیوں کو ٹیکے لگائے گئے اور ضروری علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا، اس حوالے سے اینٹی ریبیز ویکسین سنٹر کے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں جنہیں ویکسین لگا کر ضروری علاج فراہم کرنے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔
لاڑکانہ: آوارہ کتوں نے 16 افراد پر حملہ کرکے زخمی کر دیا
Nov 17, 2022