روہڑی(نامہ نگار)کراچی میں لینڈ مافیا کی جانب سے مختیار کار منگھوپیرکراچی اعجاز چانڈیو کے قتل اورملزمان کی گرفتاری کے لئے مختیارکارآفس میں روینیو افسران وملازمین کی جانب سے کام چھوڑ ہڑتال احتجاجی مظاہرہ نعرے بازی قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق آل روینیو ایمپلائز ایسوسی ایشن آل تپیدارآل مختیار کا رایسوسی ایشن روہڑی کے صدر سید عمران علی شاہ،جنرل سیکریٹری امیرعلی جتوئی،مختیارکارروہڑی سید زاہد حسین شاہ، سب رجسٹرار امان اللہ سومرو اسسٹنٹ مختیارکار سعید احمد گھانگرو،سید شاہد حسین شاہ کی قیادت میں مختیارکار آفس کے روینیو ملازمین نے کام چھوڑ ہڑتال کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سید عمران علی شاہ نے کراچی میں عدالتی احکامات پر قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کے دوران لینڈ مافیا کے ہاتھوں قتل کئے گئے منگھوپیرکراچی کے مختیارکاراعجازچانڈیو کے قتل کی سخت مذمت کر تے ہوئے کہا کہ ہم حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اعجاز چانڈیو کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ورثا ئ کو انصاف فراہم کیا جائے وصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائے گا ۔