ن لیگ نے جنوبی پنجاب صوبہ کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا : طارق زمان گجر 

Nov 17, 2022


ملتان ( سپیشل رپورٹر )بستی ملوک سے امیدوار پنجاب اسمبلی رفیق چوہان نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ قائداعظم میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ مشیر وزیراعلیٰ چوہدری طارق زمان گجر کی صدارت منعقدہ تقریب میں ملک رفیق چوہان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ قائداعظم میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا اور چوہدری پرویز الہی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا چوہدری طارق زمان گجر اور مرید حسین بپی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ قائداعظم کی قیادت پنجاب خصوصاً جنوبی پنجاب کے عوام سے محبت رکھتی ہے جبکہ ن لیگ جنوبی پنجاب ایشو پر ہمیشہ عوام کو دھوکہ دیا جبکہ مسلم لیگ ق نے علاقے کے لیے ہر دور میں تعمیر و ترقی کے منصوبے دئیے انہوں نے کہا کہ پرویز الہی جلد ملتان کا دورہ کریں گے‘ انہوں نے رفیق چوہان کو پارٹی میں شمولیت پر انہیں خوش آمدید کہا۔

مزیدخبریں