کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ ملتان  جنوبی پنجاب کے غریب عوام  کیلئے نعمت: مزمل وڑائچ

Nov 17, 2022


 ٹبہ سلطان پور (سٹی رپورٹر) جنوبی پنجاب کے غریب عوام کے لیے پرویز الہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کسی نعمت سے کم نہیں ہے , طبی سہولیات کے معیار کو مزید بہتر اور عوام دوست بنانے کے لیے وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی کی خصوصی کاوشیں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارسیاسی و سماجی شخصیت سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ق) وہاڑی چوہدری مزمل حسین وڑائچ نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ امراض قلب میں مبتلا غریب مریضوں کو بائی پاس ,اسٹنٹس ,انجیوگرافی اور انجیو پلاسٹی سمیت دیگر تمام ممکنہ طبی سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں