شاہجمال(نامہ نگار) جتوئی روڈ کی تباہی پر تنقید کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہئیے کہ مذکورہ روڈ کی تعمیر کی منظوری ہو چکی ہے جلد افتتاح کروں گا۔تحریک انصاف کے صوبائی راہنما ایم پی اے حلقہ پی پی 276سردار عون حمید ڈوگر نے تحریک انصاف ضلع مظفر گڑھ کے راہنما سابق چیئرمین یونین کونسل شاہجمال مہر غلام علی شہزاد جانگلہ اور دربار پیرن پاک کے عارف حسین خلیفہ کے ہمراہ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
مذید کہا کہ وہ اپنے فرائض سے غافل نہیں، عوامی نمائندہ ہوں عوام کو درپیش مسائل کا نہ صرف مکمل ادراک رکھتا ہوں بلکہ ان مسائل کے حل کے لئیے بروقت کوششیں شروع کر دیتا ہوں اس موقع پرکسان اتحاد ضلع مظفرگڑھ کے جنرل سیکرٹری مہر خالد محمود جانگلہ نے کہا کہ مذکورہ روڈ پر پڑنے والے گڑھوں کے باعث گنے کے کاشتکارکسانوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے جلد از جلد دونوں مقامات پر روڈ کو قابل استعمال بنایا جائے تاکہ گنے کی شوگر ملز تک نقل و حمل آسانی سے کی جا سکے اس موقع پر کثیر تعداد میں لوگ جمع تھے۔