وہاڑی (سٹی رپورٹر، نامہ نگار، کرائم رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع کونسل ہال میں انسداد سموگ، ریونیو معاملات اور ٹھکری پہرہ کے حوالے سے نمبر داران کے ساتھ سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار کی صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفربزدار اور اسسٹنٹ کمشنر نعمان محمود نے کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے اس موقع پر کہا کہ نمبردار ان کا پولیس قواعد و ضوابط میں اہم کر دار ہے نمبر داران اپنے علاقے کی نمائندگی کرتے ہیں نمبر داران ٹھکری پہرہ اور امن و امان کے قیام کیلئے اپنا مثبت کر دار ادا کریں اپنے گاو¿ں میں ٹھکری پہر ہ کیلئے اپنے گاو¿ں یا چک کے لوگوں کو ذمہ دار بنائیں اور ٹھکری پہر ہ کو یقینی بنائیں اور کسی بھی جرم کی اطلاع پولیس کو دیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹھکری پہرہ کو چیک کرنے کیلئے پولیس کی گاڑیاں دیہاتوں یا گاو¿ں کا چکر لگائیں گی ۔اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی نعمان محمود رانا نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ مال اور سوسائٹی میں نمبرداران اپنے گاو¿ں یا چکوک میں کاشتکاروں کی طرف سے فصلوں کی باقیات کو جلانے، بھٹوں پر غیر معیاری ایندھن کے استعمال کی اطلاع دیں اس حوالے سے ضلع کی سطح پر انسداد سموگ اسکواڈز بنا دیے گئے ہیں ۔