ملتان (سماجی رپورٹر ) پر وفیسر فدا ملتانی نے ملتان میں نعتیہ ادب کے فروغ میں تاریخی کردار ادا کیا ان کی یہ خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی وہ نہ صرف ایک باکمال شاعر تھے بلکہ ایک درویش منش انسان بھی تھے جنہوں نے اپنی ساری زندگی خدمت خلق میں گزاری بہت سے نئے لکھاریوں کو علم عروض سکھایا جس کے وہ ماہر تھے تھے ان خیالات کا اظہاشاعر ممتاز اطہر، پروفیسر تحسن غنی، صابر انصاری، حاجی احمد نواز سومرو، اظہر سلیم مہجوکہ اور سرور صمدانی ایڈووکیٹ نے حلقہ خوبصورت ملتان اور انصار ادب کے زیر اہتمام ملتانی اور خالد سعید قلندری کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا،محمد صدیق قریشی،ضیاء انصاری خلیل خان نورزئی اور زمان اکبر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر اءتانیہ عابدی صاحبزادہ روفی سرکار ،محمد علی رضوی وادی گر نے نعتیہ کلام سنایا جب کہ تقریب میں ارشد حسین ارشد د چوہدری محمد اسلم انصاری، نجمہ جٹ راں ایڈووکیٹ، الحاج محمد اشرف قریشی دیگر نے شرکت کی، سید اقبال جاوید ہاشمی نے مرحومین کے لئے لئے دعا کروائی ۔