گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) ضلعی انتظامیہ نے آلودگی پھیلانے والے یونٹس کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 7 گودام،بھٹیاں اور کارخانے سیل کر کے مالکان کیخلاف مقدمات درج کرا دئیے ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر(صدر) محمد عمر سرور اور محکمہ ماحولیات نے تحصیل سٹی کے علاقہ میں صنعتی یونٹس کیخلاف کارروائیاں کیں، ماحول دوست ٹیکنالوجی کا نظام نہ لگانے، کھلے مقامات پر مہلک دھاتیں جلانے اور انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب کرنے والے 7 گوداموں، صنعتی یونٹوں کو سیل کیا گیا۔