کمیٹی کے مقررکردہ نرخوں پر عمل درآمدیقینی بنایا جائیگا:ڈپٹی کمشنر

Nov 17, 2022


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد تو قیر الیاس چیمہ کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر کر دی گئیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالرئوف ،اسسٹنٹ کمشنر پنڈ ی بھٹیاںبلاول علی ہنجرائ،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز رانا گلفام حیدر سمیت انجمن تاجران، میڈیا اور صارفین کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کمیٹی کے مقررکردہ نرخوں پر عمل درآمد کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائیگا اور کسی دوکاندار ، تاجر کو اپنی مرضی کے ریٹس ، گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت کے ذریعے چیزیں مہنگی کرنے کی ہر گز اجازت نہیں ہوگی ۔ انہوں نے تمام دوکاندار وں کو ہدایت کی کہ اپنی دوکانوں پر نئی ریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کی جائیں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ روٹی اور نان کو وزن اور مقررہ قیمت پر فروخت کو یقینی  بنایا جائے ۔ 

مزیدخبریں