کامونکی(نمائندہ خصوصی)مجھے وکلاء برادری کی بھرپورحمایت حاصل ہے وعدہ خلافی کرنیوالوں کو آئندہ الیکشن میں عبرتناک شکست ہوگی،ان خیالات کا اظہار تحصیل بار ایسوسی ایشن کامونکی امیدوارصدر رانا شہباز احمد خاں ایڈووکیٹ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے کیا،انہوں نے کہاکہ مجھے نوجوان وکلاء کے ساتھ خواتین وکلاء کی بڑی تعداد کی بھی حمایت حاصل ہے،میرا بنیادی ایجنڈا یہ ہے کہ میں نے نوجوان وکلائ کی ویلفیئر کیلئے کام کرنا ہے،ان کو پریکٹس کے آغاز میں جو مسائل درپیش آتے ہیں وہ حل کرنے کی کوشش کروں گا،اس کیساتھ ساتھ بار کی الاٹمنٹ اوروکلاء سوسائٹی کے حوالے سے درپیش مسائل کو حل کروں گا،میں پروفیشنل وکیل ہوں اس لیے وکلاء برادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں۔