امپورٹڈ حکومت عمران خان کیخلاف پراپیگنڈا مہم چلا رہی ہے:صدیق مہر

Nov 17, 2022


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 77 چوہدری صدیق مہر نے کہا ہے کہ نا اہل حکمرانوں کی قائد عمران خان کی کردار کشی مہم کی پوری قوم بھرپور مذمت کرتی ہے، امپورٹڈ حکومت قوم کے اربوں روپے کی لوٹ مار کا حساب دینے کی بجائے قائد عمران خان کیخلاف جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈا مہم چلا رہی ہے جس میں انہیں ہمیشہ کی طرح ناکامی کا منہ دیکھنا پڑیگا کیونکہ پاکستانی قوم باشعور ہو چکی ہے اور تین دہائیوں سے زائد اقتدار میں رہ کر لوٹ مار کا بازار گرم کرنیوالے کرپٹ پی ڈی ایم ٹولے کا اصل چہرہ دیکھ چکی ہے اور الیکشن میں ووٹ کی طاقت کے ذریعے نااہل حکمرانوں کی سیاست کا جنازہ نکال دے گی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح مسلط کردہ حکمرانوں کے پاس خود کو پاک صاف ثابت کرنے کا ایک بھی ثبوت نہیں اسی طرح قائد عمران خان کیخلاف بھی پراپیگنڈا مہم چلانے کیلئے ایک بھی اچھی ساکھ والا بندہ اور ثبوت نہ میسر ہے اور نہ ہی کبھی میسر ہوگا۔

مزیدخبریں