شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ باتوں کے خیالی پلائو سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا عملی خدمت ہی عوامی ریلیف کا سبب بنتی ہے پی ٹی آئی اپنے دور اقتدار میںملک و قوم کی بھلائی و خیر خواہی کیلئے کوئی قابل ذکر اقدام نہ اٹھا سکی اور آج موجودہ حکومت کی ٹانگیں کھینچنے کی کوشش کی جارہی ہے مگر عوامی خوشحالی کا جاری سفر رکنے نہیں دیا جائے گا پاکستان کی ترقی کا قافلہ اپنی منزل تک جلد پہنچے گا، اپنے ایک بیان میں محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے تمام تر شعبوں کو فعال بنایا، غیر ملکی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کیا۔
عملی خدمت ہی عوامی ریلیف کا سبب بنتی ہے:عارف سندھیلہ
Nov 17, 2022