شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) پیپلزپارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کی سیاست کو جس طرح بدنام کیا ہے اس سے انکی حب الوطنی ،عوام دوستی کاپول کھل کر سامنے آگیا ہے پیپلزپارٹی کی قیادت کسی بھی صورت میں اسکے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیگی پنجاب اور کے پی کے کی حکومتیںملکر بھی عمران خان کی سیاست کو کامیاب نہیںکراسکیں کیونکہ عمران خان نے اپنے مفادات کی خاطر ملکی مفادات کو بھی دائو پر لگادیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ عمران خان اپنے مفادات کیلئے عوام کی جانوں سے کھیل رہے ہیں لانگ مارچ کی آڑ میں فسادی مارچ سے سڑکیںبند کر کے عوام کو خوار کیا جارہا ہے۔
عمران خان نے ملکی مفادات کو بھی دائو پر لگادیا:حاجی فلک شیر
Nov 17, 2022