دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ ایپ نے نیا فیچر “کیمرہ موڈ ” متعارف کروادیا۔ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ نے نیا فیچر کیمرہ موڈ متعارف کراودیا ہے۔ کیمرہ موڈ فیچرسے صارفین باآسانی واٹس ایپ میں کیمرہ کھولنے کے بعد اسے تصویر یا ویڈیو موڈ میں تبدیل کر سکیں گے۔ویب بیٹا انفو کی جانب سے جاری کیے گئے اسکرین شاٹ میں دکھایا گیا ہے کہ کیمرہ آن کرنے کے بعد نیچے فوٹو یا ویڈیو کا آپشن نظر آئے گا جو اس سے پہلے موجود نہیں تھا ۔ اس سے قبل صارفین کو واٹس ایپ کیمرہ میں ویڈیو ریکارڈ کرنے کے لیےکلک کے آپشن کوٹیپ کرکے ہولڈ کرنا پڑتا تھا۔ اب ویڈیو شوٹ کرنے کے لیےآپشن کو ہولڈ کرنے ضرورت نہیں پڑے گی جو صارفین کے لیے مزید آسان ہوگا۔کیمرہ موڈ کو فی الحال آزمائشی طور پر چندصارفین کو مہیا کیا گیا ہے تاہم جلد تمام اینڈرائیڈ صارفین کو اس فیچر تک رسائی دے دی جائے گی۔