لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی آل راﺅنڈر عماد وسیم نے بابراعظم کا کپتانی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کی جانب سے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا فیصلے درست ہے۔کپتانی چھوڑنے سے بابر پر سے بوجھ ہٹے گا کیونکہ کپتانی کا بوجھ ہوتا ہے اور اب وہ اپنی پرفارمنس پر فوکس کرے گا۔