لاہور( سپورٹس رپورٹر)پی سی بی کے زیراہتمام چار روزہ لیول ون کوچنگ کورس آج سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہورہا ہے جس کا مقصد خواتین کرکٹرز کو پاکستانی کرکٹ کے قومی دھارے میں شامل رکھنا ہے۔ کورس میں 29 خواتین حصہ لے رہی ہیں جن میں چھ انٹرنیشنل کرکٹرز گل فیروزہ ،کائنات حفیظ ،رامین شمیم ،سدرہ نواز ،سکھن فیض اورسیدہ عروب شاہ شامل ہیں۔چار روزہ کورس کی نگرانی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز عمران عباس ، راحت عباس ،شاہد محبوب اور عمر رشید کریں گے۔
لیول ون کوچنگ کورس آج سے شروع‘6 خواتین کرکٹرز بھی شریک
Nov 17, 2023