قومی ڈوج بال ٹیم پہلی بار ایشین چیمپئن شپ کھیلنے کیلئے سنگار پور چلی گئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈوج بال کی قومی ٹیم پہلی بار ایشین چیمپئن شپ کھیلنے کیلئے سنگار پور چلی گئی۔صدر پاکستان ڈوج بال فیڈریشن میاں رضوان علی نے ماڈل ٹاﺅن فٹبال گراﺅنڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سات رکنی پاکستان ڈوج بال ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کریگی۔اس موقع پر سید فخر علی شاہ،ٹیم منیجرمیاں محمد اکرام اور دستے کے سربراہ خالد امیر خان بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن