انجری کا شکار فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ دورہ آسٹریلیا سے بھی باہر

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) انجری کا شکار قومی فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ ورلڈکپ کے بعد دورہ آسٹریلیا سے بھی باہر ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق کندھے کی انجری کے بعد وہ تیزی سے روبصحت ضرور ہیں تاہم ابھی تک انہوں نے باﺅلنگ شروع نہیں کی، نسیم شاہ کو 6 ہفتوں کا آرام تجویز کیا گیا تھا جس کی تکمیل کے بعد انہوں نے ہلکی پھلکی مشقوں کا آغاز کردیا ہے تاہم باﺅلنگ شروع کرنے میں ابھی مزید وقت لگے گا۔نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز تک ان کے 100 فیصد فٹ ہونے کے امکانات ہیں۔22 سالہ نسیم شاہ ایشیا کپ کے دوران انجرڈ ہوئے تھے، ورلڈکپ میں ان کی عدم موجودگی کو پاکستان ٹیم کیلئے بڑا نقصان قراردیا گیا تھا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 14 دسمبر سے ہونا ہے جس میں قومی ٹیم شاہین شاہ آفریدی، حارث روف، وسیم جونیئر اور حسن علی پر انحصار کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن