لاہور(خبرنگار) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے قائداعظم ٹاو¿ن میں کارروائی کر کے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات و جھگیاں ہٹا دیں۔پارکنگ اور پارک سائٹ سمیت 14 کنال کی کمرشل اراضی پر عارضی تجاوزات بنا رکھی تھیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے آپریشن کرکے قیمتی پراپرٹی کو کلیئر کرا لیا۔ ڈائریکٹر ہاو¿سنگ ظفر اقبال کی نگرانی میں ایل ڈی اے ٹیموں نے آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران انفورسمنٹ اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی۔
ایل ڈی اے ٹیموں نے آپریشن کرکے قیمتی پراپرٹی کو کلیئر کرا لیا
Nov 17, 2023