کابل کی سڑکوں پر طالبان رولر بلیڈ پر گشت کرنے لگے‘ ویڈیو وائرل

Nov 17, 2023

کابل (نیٹ نیوز) کابل کی سڑکوں پر اسلحہ بردار طالبان کی رولر بلیڈ پر سکیٹنگ کرتے سڑکوں پر پٹرولنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کابل میں افغان پولیس کے اہلکار سڑکوں پر امن عامہ کو قائم رکھنے کے لیے موٹر سائیکل یا گاڑی پر پٹرولنگ کرنے کے بجائے رولر بلیڈ پر سکیٹنگ کرتے ہوئے ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ کابل پولیس کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ان ویڈیوز میں وزارت داخلہ کے تحت کام کرنے والی پبلک سکیورٹی پولیس کے افسران کو دکھایا گیا ہے جو سکیٹنگ کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی اور جرائم پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ویڈیوز پر صارفین نے طالبان اہلکاروں کی سکیٹنگ کی مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تیز رفتار گاڑیوں کے درمیان اہلکاروں نے حیرت انگیز طور پر توازن اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

مزیدخبریں