وزارت داخلہ میں خصوصی اجلاس‘ چینی شہریوں کی سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

Nov 17, 2023

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے سی پیک سمیت ملک بھر میں چینی شہریوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ خوشحال خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور جی بی کے چیف سیکرٹری، چینی سفیر اور پاکستان میں موجود چینی سرمایہ کاروں نے بھی شرکت کی۔ چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے ایس او پیز کو روائز کردیا گیا ہے اور چیف سیکرٹریز کو ہدایات ملی ہیں کہ بلوچستان، کے پی کے اور پنجاب میں خاص طور پر چینی باشندوں کی سکیورٹی مزید سخت کی جائے۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے چینی باشندوں سے ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عمل درآمد یقننی بنانے کی درخواست کی ہے۔ چینی باشندے متعلقہ تھانے کو اپنی موجودگی اور آمدورفت کے بارے میں لازمی طور پر آگاہ رکھیں گے۔ چینی باشندے اور سرمایہ کار کہیں بھی آتے جاتے وقت بلٹ پروف گاڑی لازمی استعمال کریں گے۔

مزیدخبریں