اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سندھ حکومت نے فوجی عدالتوں میں سویلنز کا ٹرائل روکنے کے فیصلے کیخلاف ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے اپیل دائر کر دی۔ سندھ حکومت نے فوجی عدالتوں میں سویلنز کا ٹرائل روکنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ سندھ حکومت نے اپیل کی سماعت تک سپریم کورٹ کا فیصلہ مطعل کرنے کی بھی استدعا کی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملوں کے ملزمان کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہی ہونا چاہئے۔