محسن نقوی کی ڈیفنس حادثہ میں جاں بحق خاندان کے گھر جاکر تعزیت

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) محسن سپیڈ، 10ماہ کی بجائے شاہدرہ فلائی اوورز 6ماہ سے بھی کم مدت میں مکمل کر کے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے شاہدرہ فلائی اوورزکا افتتاح کر دیا ہے۔ منصوبے کی مدت تکمیل مارچ مقرر کی گئی تھی تاہم وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے مسلسل دوروں کے باعث 4 ماہ قبل ہی فلائی اوورز کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ شاہدرہ میں جی ٹی روڈ، این فائیو سے منسلک تین، تین لینز پر مشتمل 850 میٹر طویل دو رویہ فلائی اوورز تعمیر کیے گئے ہیں۔ منصوبے پر 8ارب 90کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ شاہدرہ فلائی اوورز سے شہر کے اہم داخلی و خارجی راستے پر ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گا۔ شاہدرہ فلائی اوورز سے یومیہ تین لاکھ سے زائد گاڑیاں مستفید ہوں گی۔ شہریوں کے قیمتی وقت اور ایندھن کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہو گی۔ حکومت سنبھالنے کے دوسرے ماہ ہی شاہدرہ پراجیکٹ کا معاملہ زیر بحث آیا، اس پراجیکٹ کے ڈیزائن میں ایشوز تھے۔ کابینہ کے ساتھ ملکر فیصلہ کیا کہ شاہدرہ فلائی اوورز کے ڈیزائن کے مسئلے کو حل کرکے ہی کام شروع کریں گے۔ امید ہے کہ راوی برج 60دنوں میں بن جائے گا۔ لاہور کے ہر علاقے میں پراجیکٹس کئے جا رہے تھے‘ شاہدرہ کو نظر انداز کیا جارہا تھا لیکن مجھے یقین ہے کہ اب راوی برج، امامیہ کالونی برج اور بند روڈ کی تکمیل کے بعد اس علاقے کی شکل تبدیل ہوجائے گی۔ مختلف پراجیکٹس مکمل ہونے سے شاہدرہ کا علاقہ بھی گلبرگ سے کم نہیں ہوگا۔ شاہدرہ کی عوام سے وعدہ ہے کہ چند دنوں میں پراجیکٹ کے اطراف خوبصورت شجرکاری کی جائے گی۔ انشاءاللہ ایسے ہی خوبصورت پھول لگائے جائیں گے، جیسے لاہور کے پوش علاقوں میں لگائے جاتے ہیں۔ شاہدرہ کسی صورت میں کسی علاقے سے کم نہیں ہوگا۔ محسن نقوی نے ڈیفنس فیز 7میں المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6افراد کے لواحقین کی رہائش گاہ شاداب کالونی فیروزپور روڈ گئے اور سوگوار خاندان کے سربراہ رفاقت علی اور دیگر اہل خانہ سے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ سوگوار خاندان کے سربراہ رفاقت علی نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو المناک واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ محسن نقوی نے کہاکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ آپ کے ساتھ بہت ظلم ہوا، حکومت آپ کے ساتھ ہے۔ شواہد سے سامنے آیا ہے کہ یہ اتفاقی حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے، ایف آئی آر میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کر دی گئی ہیں اورآپ کے دکھ اور غم کا مداوا الفاظ سے نہیں کیا جا سکتا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شاداب کالونی میں ڈیفنس واقعہ میں جاں بحق ہونے والے خاندان کے سربراہ رفاقت علی اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈیفنس میں 6افراد کے واقعہ سے ہر آنکھ اشکبار ہے۔ تفتیش سے پتہ چلاہے کہ ڈیفنس کار حادثہ نہیں بلکہ6 افراد کا قتل ہے۔6 افراد کے قتل کے تمام حقائق ہمارے پاس آ چکے ہیں۔ لڑکے نے حادثے سے پہلے فیملی کو تنگ کیا۔ متاثرہ فیملی کے بچے کے سامنے اس کے گھر کے 6افراد جاں بحق ہوئے۔ ڈیفنس واقعہ کسی بھی طرح سے ایکسیڈنٹ نہیں ہے، یہ قتل تھا۔ قتل اور دہشت گردی کی دفعات لگ گئی ہیں۔ دوسری فیملی جتنی بھی بااثرہو، پولیس بلا امتیاز کارروائی کو آگے بڑھا رہی ہے۔ کسی دباو¿ میں نہیں آئیں گے۔ چالان پیش کیا جائے گا، 100فیصد میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔ افسوس کی بات ہے کہ جب متاثرہ فیملی کورٹ میں گئی تو دوسری طرف سے ہلڑ بازی کی گئی، ملزم کی فیملی نے مٹھائی تقسیم کی۔ حکومت کا جو فرض ہے وہ پورا کرے گی اور ہماری دعائیں بھی متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔ محسن نقوی نے کیولری انڈر پاس اور گھوڑا چوک فلائی اوور پراجیکٹس کا دورہ کیا۔ محسن نقوی نے گھوڑا چوک سے کیولری گراو¿نڈ تک سوا کلو میٹر پیدل چل کر دونوں پراجیکٹس کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ منصوبوں کی تکمیل سے سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ تک سگنل فری کوریڈور مکمل ہوجائے گا۔ محسن نقوی سے اسلام آباد میں خیبر پی کے کے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نے ملاقات کی۔ گندم اور چینی کی قیمتوں میں استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ دونوں وزراءاعلیٰ کے درمیان بارڈر سکیورٹی کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں شوگر ملز 25نومبر سے کرشنگ سیزن کا آغازکررہی ہیں۔ پنجاب میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو خیبر پی کے کے راستے واپس بھجوایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...