پاکستان کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے مل کر محنت کرنا ہوگی: شہباز شریف

لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) شہباز شریف سے سینئر سیاستدانوں اور سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ خیبر پی کے کی ممتاز سیاسی شخصیت سلیم سیف اﷲ خان نے شہباز شریف سے ملاقات کی۔ دونوں رہنما¶ں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ سلیم سیف اﷲ خان نے مینار پاکستان پر تاریخی جلسے کے انعقاد پر مبارک باد دی۔ نواز شریف کی وطن واپسی اور سیاسی سرگرمیوں کے آغاز پر نیک تمنا¶ں کا اظہار کیا۔ دونوں رہنما¶ں نے ملک کو درپیش سیاسی اور معاشی مسائل کے حل کیلئے باہمی تعاون پر بھی گفتگو کی۔ شہباز شریف نے سلیم سیف اﷲ خان کیلئے نیک تمنا¶ں کا اظہار کیا۔ شہباز شریف سے سابق ایم این اے چودھری حمید اور پیر طارق رضوی‘ مسلم لیگ ن قصور کے جنرل سیکرٹری شہزاد گجر نے بھی ملاقات کی۔ شہباز شریف نے پارٹی رہنما¶ں کے جذبے‘ انتخابی سرگرمیوں سے متعلق تیاریوں کو سراہا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معاشی خود انحصاری اور مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے مل کر محنت کرنا ہو گی۔ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے جو وعدہ کیا اسے پورا کر کے دکھایا۔ دریں اثناءشہباز شریف نے 2023ءکا گلوبل ٹیچر پرائز جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کرنے پر سسٹر زیف کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ سسٹر زیف کے مشکلات کا مقابلہ کر کے بااختیار بننے کے ناقابل یقین سفر نے متاثر کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...