پاک امریکا تعلقات اب اقتصادی استحکام پر مرکوز ہیں: امریکی سفیر

پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ پاک امریکا تعلقات سکیورٹی سے آگے بڑھ کر اب اقتصادی استحکام پر مرکوز ہیں۔پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی نیویارک کے ڈپٹی اسپیکرفل راموس سے ملاقات ہوئی جس میں امریکی سفیر نے کہا کہ گرین انرجی پالیسی سے پاکستانی معیشت کا پہیہ رواں اور اقتصادی آزادی ممکن رہ سکتی ہے، گرین الائنس کی بدولت کلائمیٹ، انرجی، پانی اور پاکستان کی دیگر اقتصادی ضروریات محفوظ رہ سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کوپالیسیوں میں شفافیت، منصفانہ پن اور پائیداری پر توجہ دی جانی چاہیے۔اس موقع پر  نیویارک کے ڈپٹی اسپیکر فل راموس نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کو نیویارک کی سسٹر اسٹیٹ بنایا گیا تو وہ ایک اچھا قدم ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن