لاہور(نامہ نگار)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مینجنگ ڈائریکٹر محمد احسن یونس کی قیادت میں تمام یونٹس اور افسران نے شرکت کی۔ فلسطینی شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔ افسران نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل فلسطین پر اسرائیلی بمباری اور مظالم فوری بند کرائے۔ عالمی برادری فوری جنگ بندی کو یقینی بنا کر غزہ کا محاصرہ ختم کرائے۔ اسرائیلی افواج انسانیت کےخلاف جرائم کا ارتکاب کر رہی ہیں۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے خصوصی تقریب
Nov 17, 2023