لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ مقامی حکومتیں جمہوریت کی نرسریاں ہوتی ہیں جو ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ضروری ہیں۔ وہ پنجاب یونیورسٹی اور شعبہ سیاسیات کے زیر اہتمام سینئر تجزیہ نگار سلمان عابد کی کتاب ”مقامی حکومتوں کا مقدمہ‘ ‘کی تقریب رونمائی سے الرازی ہال میںخطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودو دیگر نے شرکت کی۔