موٹر سائیکل ٹرک کے نیچے آگئی ایک شہری جاں بحق‘2بچے زخمی

Nov 17, 2023

لاہور(نامہ نگار) ٹاون شپ کے علاقے ہمدرد چوک میں موٹر سائیکل سوار کی جلد بازی اور غفلت کے باعث موٹرسائیکل ٹرک کے نیچے آ گئی ‘موٹرسائیکل سوار گرین ٹاﺅن کا آصف موقع پر جاں بحق جبکہ دو بچے شان اور گلریز زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ڈرائیور سمیت ٹرک کو تحویل میں لے کر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔

مزیدخبریں