ہم اسپتالوں پر حملے نہیں چاہتے، امریکہ

Nov 17, 2023 | 11:11

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ہم اسپتالوں پر حملے نہیں چاہتے بلکہ اسپتالوں کو محفوظ دیکھنا چاہتے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے یہ کبھی نہیں کہا کہ حماس کے تمام اسپتالوں میں کمانڈ پوسٹس ہیں اور ہمیں اردن کے فیلڈ اسپتال کے باہر اسٹاف کے حملے میں زخمی ہونے پر شدید تحفظات ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اسپتالوں پر حملہ نہیں چاہتے بلکہ اسپتالوں کو محفوظ دیکھنا چاہتے ہیں۔میتھیو ملر نے کہا کہ حماس اسپتالوں کو اپنے جنگجوؤں کو چھپانے کے لیے استعمال کر رہا ہے تاہم اسرائیل کو اسپتالوں میں محدود فوجی آپریشن کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ عام شہریوں کا نقصان کم سے کم کرنے کے لیے ہر طرح کے اقدامات کر رہا ہے۔

مزیدخبریں