لندن (نیٹ نیوز) ایک نئی تحقیق کے مطابق دن میں 14 گھنٹے کا فاقہ ہم میں بھوک کے احساس میں کمی، توانائی سے بھرپور اور اچھے مزاج میں رہنے میں مدد دے سکتا ہے۔ کنگز کالج لندن میں کی جانے والی ایک تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ کھانے کے دورانیے کو 10 گھنٹے تک محدود کرنے (یعنی صبح 9 بجے سے شام 7 بجے کے درمیان کھانے) کے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ وقتی فاقوں کے کچھ حامی کھانے کا یہ دورانیہ چھ گھنٹوں (مثال کے طور پر صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک) تک محدود رکھتے ہیں۔