یورپی کمشن کی سربراہ کل مصر اور اردن کے سربراہان سے ملاقات کریں گی

برسلز(این این آئی)یورپی کمیشن کی سربراہ ارسلا وان ڈیر لیئین مصر اور اردن کے دورے کے لیے 18 نومبر کو پہنچیں گی۔ یہ بات یورپی کمیشن کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر بتائی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمیشن سربراہ قاہرہ میں صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کریں گی اور صحرائے سینا میں پہنچنے والے امدادی سامان کا انتظار کریں گی، جسے بعد ازاں غزہ منتقل کیا جائے گا۔قاہرہ اور صحرائے سینا میں اپنی مصروفیات کے بعد یورپی کمیشن سربراہ اردنی دارالحکومت عمان میں شاہ عبداللہ سے بھی ملاقات کریں گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...