پشاور (بیورورپورٹ) پشاور اور خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف حصوں سی غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی انخلا کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے اعداد و شمار کے مطابق 214194 افراد براستہ طورخم جا چکے ہیں افغانستان جانیوالے 18167غیرملکی خاندانوں میں 60307 مرد‘ 47221 خواتین اور 106666 بچے شامل ہیں۔ گزشتہ روز 522 خاندان جس میں 525 مرد، 493 خواتین اور 974 بچے شامل تھے طورخم بارڈر کے راستے سرحد پار کی ۔