روٹی کی قیمت کے تنازعہ پر کوئٹہ میں 7 روز سے تمام تندور بند‘ شہری پریشان

Nov 17, 2023

کوئٹہ (نیٹ نیوز) کوئٹہ میں تندور ایسوسی ایشن کی 7 روز سے جاری ہڑتال کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تندور ایسوسی ایشن نے مقامی انتظامیہ کی جانب سے روٹی کی قیمت کم مقرر کرنے اور کارروائیوں پر احتجاجا تندور گزشتہ 7 روز سے بند رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اتنے کم ریٹ پر اگر روٹی بیچیں گے تو خرید کے مال کی لاگت بھی نہیں آئے گی۔

مزیدخبریں