صوبے میں 223 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق: سیکرٹری صحت

لاہور( این این آئی)گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 223 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں 95 ،راولپنڈی میں 18 ،ملتان میں 37 ،گوجرانوالہ میں 28 ،فیصل آباد میں 20 ،شیخو پورہ میں 8 ،سرگودھا میں 3،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ میں 2،2جبکہ قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، چکوال، گجرات، رحیم یار خان، وہاڑی، جھنگ، پاکپتن اور راجن پور میں ڈینگی کا ایک ،ایک نیا مریض سامنے آیا۔سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 173 مریض زیر علاج ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...