سائبر سکیورٹی اتھارٹی کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا: ڈاکٹر عمر سیف

Nov 17, 2023

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) نگران وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف کی زیرصدارت سائبر سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں سائبر سکیورٹی اور پاکستان کی نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (سرٹ)کے متعلق معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ڈاکٹر عمر سیف نے کہا نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کو آپریشنل بنانے کے حوالے سے کام تیزی سے جاری ہے، بڑھتے ہوئے سائبر حملوں کے خطرات کے پیش نظر نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم پاکستان کی سائبر سپیس کی نگرانی اور تحفظ کی ذمہ دار ہو گی، سائبر سکیورٹی اتھارٹی کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا۔

مزیدخبریں