سارہ انعام قتل کیس پراسیکیوٹر کے دلائل شروع

Nov 17, 2023

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا کی عدالت میں زیر سماعت کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس میں مدعی مقدمہ وکیل کے حتمی دلائل مکمل ہونے پر پراسیکیوٹر نے دلائل شروع کر دئیے۔ سماعت کے دوران ملزم شاہنواز امیر کو عدالت پیش کیا گیا۔ شریک ملزمہ ثمینہ شاہ، مقتولہ کے والد انعام الرحیم اور دیگر بھی کمرہ عدالت موجود تھے۔ فرانزک رپورٹ کے مطابق ملزم کے موبائل سے دو تصاویر ملیں جن میں سے ایک تصویر مقتولہ کی تھی۔

مزیدخبریں