عمران سے آئی ایم ایف یورپی یونین حکام کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی ترجمان جیل خانہ جات

Nov 17, 2023

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے چیئرمین پی ٹی آئی سے آئی ایم ایف‘ یورپی یونین نمائندگان کی جیل میں ملاقات کے سوشل میڈیا اور پرویز الٰہی کے دعویٰ پر وضاحت کی ہے کہ پرویز الٰہی کا بیان بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔ اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ ایسی کسی ملاقات کا کوئی سوال نہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے ان کی فیملی اور وکلاءکے سوا کسی کی ملاقات نہیں ہوئی۔

مزیدخبریں