اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ صحت عامہ کی اچھی سہولتیں فراہم کرنا ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کی اہم ترجیح رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے منشور میں عوامی صحت کے شعبے میں بنیادی اصلاحات کا خاکہ پیش کیا جائے گا تاکہ کوئی مستحق شخص علاج معالجے کی سہولت سے محروم نہ رہے۔ یہ بات انہوں نے نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن 'پناہ' کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے میجر جنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔
صحت عامہ کی سہولتیں فراہم کرنا مسلم لیگ (ن) کی ترجیح رہی: عرفان صدیقی
Nov 17, 2023