اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) 31 فیصد پاکستانی اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ میں حکومت پاکستان کی پالیسی سے ناخوش ہیں۔ یہ بات گیلپ پاکستان کے سروے میں سامنے آئی ہے۔ گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 29 فیصد پاکستانیوں نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ میں حکومت پاکستان حکومت کی پالیسی کو اچھا قرار دیا ہے۔ سروے میں91 فیصد پاکستانیوں کی ہمدردیاں غزہ کے فلسطینیوں کے ساتھ ہیں جبکہ 2 فیصد پاکستانیوں کی ہمدردی اسرائیل کے ساتھ ہیں۔ 66 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ موجودہ جنگ میں فلسطین کو کامیابی ملے گی۔ 67 فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ میں امریکی حکومت کا کردار منفی اور 12 فیصد کا خیال ہے امریکا کا کردار اچھا ہے۔