چیف جسٹس اسلام آباد کا بغیر گاو¿ن وکیل کی پیشی پر پھر برہمی کا اظہار

Nov 17, 2023

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ہائیکورٹ کے حکم اور رولز کے باوجود بغیر گاو¿ن پہنے وکیل کی پیشی پر پھر برہمی کا اظہار کر دیا۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق بغیر گاو¿ن پہنے پیش ہونے پر وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ آپ یونیفارم میں کیوں نہیں، کیا آپ ہائیکورٹ کے وکیل ہیں، آپ کا گاو¿ن کہاں ہے کیا آپ نے ہائیکورٹ کا نوٹیفکیشن نہیں پڑھا، جس پر وکیل نے کہاکہ میں معذرت خواہ ہوں، ایمرجنسی ہوگئی تھی نہیں پہن سکا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ایمرجنسی ہوگئی ہے؟ کیا ایمبولینس منگوائیں۔

مزیدخبریں