فلسطینی ہسپتا لوں میں اسرائیلی بربریت جاری ہے: طاہر اشرفی

اسلام آباد(خبرنگار)وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی اورچیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے حج پالیسی 2024 کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت دنیا میں سب سے بڑا اور اہم مسئلہ فلسطین کا ہے ،پہلے ہسپتالوں کو بمباری کرکے انہیں تباہ کیا گیا اور اب گزشتہ دو روز سے الشفا ہسپتال میں اسرائیلی ظلم و بربریت جاری ہے حکومت پاکستان کا موقف بالکل واضح ہے کہ فلسطینیوں کو ان کا حق ملنا لازم ہے فلسطین کے ہسپتالوں میں حملے کیے جا رہے ہیں ، وزیراعظم نے او آئی سی کے اجلاس میں اقوام متحدہ پر یہ جنگ روکنے کے لیے زور دیا،یہ مسئلہ پوری مسلم امہ کا ہے، فلسطینیوں کے لیے امداد بھیجنے کا سلسلہ جاری رہے گاحرمین شریفین میں سیاست کی بجائے عبادت کی جائے، اس لئے عمرہ یا حج پر اس ادب کو ملحوظ خاطر رکھا جائے او آئی سی میں طے ہوا ہے کہ جو ملک اسرائیل کو اسلحہ سپلائی کررہے ہیں وہ بند کریں ،ایک لمبے عرصے بعد پوری امہ ایک موقف کیساتھ سامنے آئی ہے ۔فوری جنگ بندی، امداد کی فراہمی، خود مختار ریاست اور اسرائیلی جرائم پر تحقیقات کے متفقہ مطالبات او آئی سی کے سامنے آئے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...