وفاقی حکومت نے ٹیلی کام انفراسٹرکچر شیئرنگ فریم ورک کی منظوری دے دی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے تیار کردہ ٹیلی کام انفراسٹرکچر شیئرنگ فریم ورک (ٹی آئی ایس ایف) کی وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ فریم ورک لائسنس دہندگان کو اپنے فعال اور غیر فعال ٹیلی کام انفراسٹرکچر کو منصفانہ اور مسابقتی طریقہ کار کے تحت ایک ریگولیٹری میکانزم فراہم کرتا ہے۔ ٹیلی کام انفراسٹرکچر شیئرنگ فریم ورک کی منظوری ملکی ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی و پائیداری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ توقع ہے کہ اس کے نفاذ سے ٹیلی کام انفراسٹرکچر کی تنصیب(CapEx) اور آپریٹنگ کی لاگت(OpEx) میں نمایاں کمی آئے گی، جس سے بالآخر صارفین کو قیمت میں کمی اور بہتر معیار کی صورت میں فائدہ پہنچے گا۔

ای پیپر دی نیشن